ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم ایران کو حیران کردیں گے۔ در حقیقت غزہ اور دیگر علاقوں میں درپیش بحرانی صورتحال کی وجہ سے فی الحال نتن یاہو خود حیران ہیں۔ اقتدار کے ان چند سالوں کے دوران موجودہ صہیونی حکومت نے معصوم بچوں کے قتل عام سمیت کئی وحشیانہ اقدام کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کو آج تک اس قدر بحرانی حالات کا تجربہ نہیں ہوا ہے اسی لئے مشکلات میں حواس باختہ ہوکر اس طرح کی باتیں کرنا مجبوری ہے تاکہ عوام اور عالمی برداری کو اسرائیل کے اندر جاری بحران کے بارے میں گمراہ کرسکے۔ ہمیں نتن یاہو کے بڑھکیں مارنے سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایران خطے کی صورتحال پر مکمل احتیاط کے ساتھ نظر رکھتا ہے۔ دشمن کوئی ایسی حرکت نہیں کرسکتا جس سے بعد پچھتانا پڑے۔
وحیدی نے مزید کہا کہ دشمن اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لئے ایسے بیانات دے رہے ہیں تاکہ عالمی سطح پر لوگوں کی نظریں دوسری چیزوں کی طرف متوجہ ہوجائیں لیکن اس کوشش میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ صہیونی حکمران ایک دوسرے سے دست گریباں جبکہ عوام باہمی اختلافات کا شکار ہیں اسی وجہ سے نتن یاہو حواس باختہ ہوکر مضحکہ خیز بیانات دے رہے ہیں۔
انہوں نے حالیہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی فورسز کی جانب سے کئی مقاومتی رہنماوں کو شہید کرنے کے باوجود کامیابی نے مقاومت کے قدم چوما۔ جو لوگ غزہ کے مختصر علاقے میں کامیاب کاروائی کرنے سے قاصر ہیں کیسے دوسروں کو الٹی میٹم دے سکتے ہیں۔ نتن یاہو کے بیانات مضحکہ خیز اور مذاق سے زیادہ اس کی حیثیت نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ